کرونا وائرس کے وار جاری، ملک میں مزید 62افراد جان سے گئے 143

کرونا وائرس کے وار جاری، ملک میں مزید 62افراد جان سے گئے

کرونا وائرس کے وار جاری، ملک میں مزید 62افراد جان سے گئے

اسلام آباد ،مظفرآباد (فائزہ شاہ کاظمی  ) ​ملک بھر میں کورونا سے مزید 62 افراد انتقال کر گئے،مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 تک پہنچ گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا سے محفوظ رہنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کریں۔ کورونا سے ایک بار پھر صورتحال بگڑ گئی، ملک میں کیسز اور اموات میں اضافہ ہو گیا۔ این سی او سی کے مطابق مزید 62 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 5ہزار 26نئے کیسز رپورٹ ہوئے دریں اثنا آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 356افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،3افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے جن میں سے 1کا تعلق جہلم ویلی، 1کا باغ اور 1کا حویلی سے ہے، 32107فراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے 2253527افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا ہے ۔

اس وقت تک1103293افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔جبکہ 118مریض صحتیاب ہوئے ہیںاور1586افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے66کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی ، 6کا نیلم ،57کا پونچھ،93کا باغ،23کا حویلی،44کا سدھنوتی،6میرپور ،3کا بھمبر اور27کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیںاب تک241668افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں