پاک بحریہ نے سمندر میں ڈوبے افریقی جہاز کے عملےکو ریسکیو کرلیا 112

پاک بحریہ نے سمندر میں ڈوبے افریقی جہاز کے عملےکو ریسکیو کرلیا

پاک بحریہ نے سمندر میں ڈوبے افریقی جہاز کے عملےکو ریسکیو کرلیا

اسلا م آباد (بیورو رپورٹ )پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) نےکھلے سمندر میں مشترکا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والے افریقی جہاز کے عملےکو کراچی بندرگاہ پہنچا دیا۔کراچی کے ساحل سے 180 ناٹیکل میل دور جنوب میں پھنسے افریقی مرچنٹ جہاز ‘ایم وی سُواری ایچ کے 18 رکنی عملے کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا ، یہ جہاز بھارتی شہر کاندلا سے صومالیہ جا رہا تھا۔پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہوائی جہازوں نے کھلے سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران پھنسے ہوئے جہاز کے عملے کی قیمتی جانیں بچائیں،

جہاز کا انجن بند ہوگیا تھا اور پانی بھرنے کے باعث جہاز ڈوب گیا تھا۔عملے کے 15 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔آپریشن کے دوران جان بچانے کے لیے لائف رافٹس بھی فراہم کی گئیں، مرچنٹ شپ بھارت سے چینی اور دیگر غذائی اشیاء لے جارہا تھا پی این ایس اصلت اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے مرچنٹ شپ کے عملے کو بندرگاہ پر پہنچایا، ریسکیو کیے جانے والے عملے کے تمام افراد کا تعلق شام سے ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نیوی نیو۔ ایریا 9 (NAVAREA IX) کی کوآرڈینیٹر ہے اور میری ٹائم تحفظ کے ساتھ ساتھ سمندر میں مشکل میں پھنسے بحری اور ہوائی جہازوں کو مدد بھی فراہم کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں