ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں انجمن تاجران کریانہ ،پولٹری ، بیف مٹن، دودھ دہی، سبزی فروٹس ایسوسی ایشن کی میٹنگ 131

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں انجمن تاجران کریانہ ،پولٹری ، بیف مٹن، دودھ دہی، سبزی فروٹس ایسوسی ایشن کی میٹنگ

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں انجمن تاجران کریانہ ،پولٹری ، بیف مٹن، دودھ دہی، سبزی فروٹس ایسوسی ایشن کی میٹنگ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں انجمن تاجران کریانہ ،پولٹری ، بیف مٹن، دودھ دہی، سبزی فروٹس ایسوسی ایشن کی میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی. اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے تاجران کو اعتماد میں لیا گیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹ جو جاری کی جائے گی اس ریٹ لسٹ کو واضح جگہ پر لگائیں ، اسی نرخ نامہ پر سختی سے عمل کیا جائے گا.

گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. اس حوالے سے ہمارے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور میں خود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے ماریں گے اور گراں فروشوں کو موقع پر سخت سزائیں اور جرمانے کیے جائیں گے. مزید انھوں نے کہا کہ کورونا ویکسین جتنی جلد ممکن ہو، مکمل کریں کیونکہ اگلہ مرحلے میں ان دکانداروں کو کاروبار کرنے کی اجازت ہو گی جو کورونا ویکسینیٹڈ ہوں گے. اس موقع پر چوہدری شہزاد اکرم، ملک محمد محسن ، چوہدری مدثر نذیر، حاجی ابراہیم، محمد اختر فاروق اور محمد ناصر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں