اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوھدری محمد طیب نے ہارون آباد شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ 116

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوھدری محمد طیب نے ہارون آباد شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوھدری محمد طیب نے ہارون آباد شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوھدری محمد طیب نے ہارون آباد شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ کرتےہوئے ریٹ لسٹ اور پیمانے چیک کئے اورفورٹ عباس روڈ نہر فور آر پل کے قریب پیٹرول پمپ کاپیمانہ کم ہونے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام الناس کو ہر لحاظ سے بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور قطعی طور پر عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والے ناجائز منافع خوروں،

مضر صحت اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں، ذخیرہ اندوزوں یا پیٹرول پمپس کے پیمانوں میں بے ایمانی کرنے والوں سے ہرگز رعائیت نہیں برتی جائے گی اور ایسے لوگ کسی بھی قسم کی رعایت کے ہرگز مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف کاروائیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ بھی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوھدری محمد طیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اہم ترین ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کیلئے ہم ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں اور عوام و الناس کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں