وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ریونیو خدمات کی ایک ہی جگہ پر فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات میں تیزی آگئی 168

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ریونیو خدمات کی ایک ہی جگہ پر فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات میں تیزی آگئی

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ریونیو خدمات کی ایک ہی جگہ پر فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات میں تیزی آگئی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ریونیو خدمات کی ایک ہی جگہ پر فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات میں تیزی آگئی-ماہ اگست کے پہلے ورکنگ ڈے پر بھی چاروں تحصیلوں میں ریونیوعوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے تحصیل کمپلیکس میں منعقدہ ریونیو کچہری کا دورہ کرکے وہاں موجود سائلین کی شکایات اور مسائل سنے-ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر شہریوں کی طرف سے وراثت،حد براری،تقسیم سمیت دیگر امور سے متعلقہ درخواستیں دی گئی-

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے عوام کا کچہریوں میں رش کام پر اعتماد کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل آسان بنایا جارہا ہے افسران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں- کبیروالا،میاں چنوں اور جہانیاں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے خدمت کچہریاں لگائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں