135

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن پلان تیار

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن پلان تیار

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن پلان تیار کرلیا اور ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو روزانہ 25 دکانیں چیک کرنے مہنگے داموں اشیا ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور بھاری جرمانوں کا حکم دیدیا گیا- اس امر کا فیصلہ اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے بارے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا.

اجلاس میں اے ڈی سی جی اختر حسین منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل ڈی او انڈسٹری بلال مارتھ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اے ڈی سی آر نے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے پرائس مجسثریٹس پر زور دیا کہ وہ بلا دباؤ معائنہ جات کےدائرہ کار کو بڑھائیں اور عادی ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانے کریں اور انہیں جیل بھجوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں