پولیس نے ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر نگرانی ماہ جولائی کے دوران کریمنلز کے خلاف بھرپور کاروائیاں
خانیوال 03 اگست 2021 (سعید احمد بھٹی ) پولیس نے ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر نگرانی ماہ جولائی کے دوران کریمنلز کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث 07 ڈکیت گینگ کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، جدید ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کریمنلز کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاﺅن کا آغاز کررکھا ہے ،ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث 07 گروہوں کا قلع قمع کرکے انتہائی خطرناک 31 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 64 لاکھ 72ہزار اور 02 سو مالیت کا مال مسروقہ ، جدید ناجائز اسلحہ اور کثیر تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے، گینگز کی گرفتاری سے 47 سنگین مقدمات ٹریس ہوئے
۔ پولیس نے شرح جرائم پرقابو پانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اور منشیات کے انسداد پر خصوصی توجہ مرتکز کی۔ جس کے نتیجہ میں 114 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جوکہ قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی ، راہزنی،سرقہ ودیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔جن میں ٹاپ ٹین اورٹاپ ٹونٹی بھی شامل ہیں۔ خانیوال پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 88 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 01 کلاشنکوف ،06رائفلیں ،03 بندوقیں، 73پسٹل ، 01کاربین , 04 ریوالور اورکثیر تعداد میں گولیاں وکارتوس برآمد کیے۔
اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 121 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 62کلو چرس، 10کلو ہیرﺅئن، 17 کلو افیون، 20 کلو بھنگ ،2303 لیٹر شراب اور13 چالوبھٹی بھی برآمدکی گئی۔اسی طرح قمار بازوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی گئیں اور 32 جواریوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے داﺅ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی جبکہ ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 09 مقدمات درج کیئے گے