ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا۔
ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق دو ماہ قبل بینظیر لاکھو نامی لڑکی نے اپنی پسند سے رجب انڑ نامی نوجوان سے شادی کی تھی جس پر اس کے والد نے برادری کے معززین کے ذریعے لڑکی کو واپس گھر بلوایا تھا۔
بعدازاں والد حمزہ لاکھو نے اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیٹی کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قریبی نہر میں ڈبو کر ہلاک کردیا۔
پولیس نے مقتولہ کے شوہر رجب انڑ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔