133

اسلام آباد میں یادگار قائداعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں یادگار قائداعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں یادگار قائداعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ کا مقدمہ درج

لڑکے اور لڑکی نے قائداعظم کے پورٹریٹ کےسامنےغیراخلاقی تصاویر بنائیں، ایف آئی آر کا متن— فوٹو:فائل
لڑکے اور لڑکی نے قائداعظم کے پورٹریٹ کےسامنےغیراخلاقی تصاویر بنائیں، ایف آئی آر کا متن— فوٹو:فائل

اسلام آباد میں یادگار قائداعظم کے مقام پر نیم عریاں فوٹو شوٹ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے تھاناکورال نے مقدمہ شہری راشد ملک کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکے اور لڑکی نے قائداعظم کے پورٹریٹ کےسامنےغیراخلاقی تصاویر بنائیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو ئی تھی جس میں لڑکی اور لڑکے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اسلام آباد کے یادگار قائد اعظم کے مقام کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں