سندھ کے تاریخی ورثہ بھنمبھور کی 640 ایکڑ پر مشتمل خالی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ جاری 186

سندھ کے تاریخی ورثہ بھنمبھور کی 640 ایکڑ پر مشتمل خالی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ جاری

سندھ کے تاریخی ورثہ بھنمبھور کی 640 ایکڑ پر مشتمل خالی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ جاری

سندھ(امین فاروقی سے )سندھ کے تاریخی ورثہ بھنمبھور کی 640 ایکڑ پر مشتمل خالی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ جاری ساری ہے ثقافتی تاریخی اور عشقیہ داستان کا بھنمبھور اب مٹنے کو ہے سول سوسائٹی کا مطالبہ ہیکہ بھنمبھور کی تاریخی حیثیت بچائ جائے اور سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ناپ اور سروے کرتے ہوئے حفاظتی دیوار دی جائے اس وقت تاریخی ورثہ بھنمبھور سندھ حکومت کے کلچر ڈپارنمنٹ کے پاس ہے

جسکے باوجود اسکی صحیح مالکی نہی ہوسکی ہے سیاحوں کے لئے سہولیات کا فقدان روز کا معمول ہے جبکہ غیر ملکی تجرباتی ٹیموں کا آنا یہاں ہر سال کی کھدائ اسمیں سے نکلنے والا نودارات کو دوسری جگہوں پر منتقل کرنا سلسلہ جاری رہتا ہے بھنمبھور کو اسکا وجود جنرل ضیاءالحق مرحوم کے دور میں ملا لیکن وقتا فوقتا یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں اور روینیو کی ملی بگھت سے 640 ایکڑ زمین ساری ہتھیالی گئ اور آج بچا کچا بھنمبھور اپنی بے بسی کے آنسوء بہا رہا ہے

اس وقت تازہ سپریم کورٹ کی طرف سے دیھ ان سروے گھارو کو ری رائیٹ کرنے کا ہدایت نامہ جاری ہوا ہے جسے لینڈ مافیا مزید مظبوط ہوجائیں گے دوسری طرف گھارو کے کالے پانی کے کریک سے سمندر کا سیم شدہ پانی ہر روز آثار قدیمہ کو نقصان پہنچا رہا ہے جسکی طرف کسی کی توجہ نہی سول سوسائٹی کا مطالبہ ہیکہ اس حوالہ سے موثر اقدامات کرتے ہوئے سندھ کی تاریخی حیثیت بچائ جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں