مہمند پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ میں یادگار شہداء پر سلامی دی گئ 161

مہمند پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ میں یادگار شہداء پر سلامی دی گئ

مہمند پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ میں یادگار شہداء پر سلامی دی گئ

ضلع مہمند ( افضل صافی سے)ملک میں قیام امن کی خاطر دہشتگروں کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے مہمند پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ میں یادگار شہداء پر سلامی دی گئ، پھول چڑھائے اورانکے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئ۔۔
ھیڈکوارٹر غلنئ پولیس لائن میں اج دن کا اغاز ختم قران سے کیا گیا بعد میں ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے پولیس افسران کے ہمراہ گندھاب میں شہداء کی قبروں پر حاضری دی سلامی پیش کی اور پھول چڑھائے۔بعد میں ڈی پی او صلاح الدین اور ڈپٹی کمشنر غلام حبیب اور پولیس کے اعلی عہدیداروں نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔مہمند پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی

۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ڈی پی او اور ڈی سی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں انتہائ مشکل اور کھٹن حالات میں شہداء نے قربانی دیکر امن کے قیام میں لازوال کردار ادا کیا اور ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت اج ضلع مہمند امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حال میں شہداء کے لواحقین کو اکیلا نہیں چھوڑینگے اور انکی تمام ضروریات کو پورا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے پولیس کے علاوہ پاک فوج،سول انتظامیہ،قبائلی عمائدین اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہداء کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے اج یہاں امن قائم ہے اور ھم ایک پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قیام امن اور ضلع کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے

۔اس سلسلے میں اج نحقی پارک میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں شہداء کے لواحقین کے علاوہ عوامی نمائندے،سول انتظامیہ،عمائدین اور عوام شرکت کرینگے۔اس تقریب میں شہداء کے لواحقین کو تحائف اور نقد رقوم دیے جائینگے۔اس کے علاوہ تقریب میں چھ غازیوں کو فی کس پچاس اور پچیس ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔یاد رہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ابھی تک ننانوے99اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے جس میں 54لیویز اور 55 سابقہ خاصہ دار شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں