صحافیوں کیخلاف کسی بھی قسم کا تشدد اور دبائو برداشت نہیں کرینگے،گورنر پنجاب 151

صحافیوں کیخلاف کسی بھی قسم کا تشدد اور دبائو برداشت نہیں کرینگے،گورنر پنجاب

صحافیوں کیخلاف کسی بھی قسم کا تشدد اور دبائو برداشت نہیں کرینگے،گورنر پنجاب

لاہور ( بیورو رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صحافیوں کی عالم تنظیم “فورتھ پلر ویجیلینٹ میڈیا واچڈاگ” کے بانی ارکان کی مرکزی صدر فاروق مرزا کی قیاد ت میں ملاقات ، صحافیوں کے مسائل اور انکے حل سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال ، گورنر نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں کے شعبہ صحافت میں عامل صحافیوں کے لئے تربیتی کورسز شروع کرانے کی یقن دھانی کرا دی ، راولپنڈی میں ریسورس سینٹر کے قیام کی تجویز سے بھی اتفاق ۔ تحریک انصاف کی حکومت آزادی رائے پہ یقین رکھتی ہے، صحافی معاشرے کا اہم حصہ ، ان کے خلاف کسی بھی سطح پر کسی قسم کا تشدد اور دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے مسائل کے حل سے متعلق عالم تنظیم “فورتھ پلر ویجیلینٹ میڈیا واچڈاگ”کے بانی ارکان نے مرکزی صدر فاروق مرزا کی قیاد ت میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل مظہر اقبال، مرکزی چیف کو آرڈینیٹر رانا ندیم اختر، سیکرٹری اطلاعات پنجاب رانا محمد شہباز، ڈائریکٹر لاہور راو نفاست، چیف کو آرڈینیٹر سرگودہا حافظ معتصم ارجمند، احمد وسیم، خالد منصور، اشفاق قادری، محمد قلزوم، طارق مرزااور بلال بھٹی شامل تھے۔ صدر فاروق مرزا نے نے گورنر پنجاب کو تنظیم کے اغراض و مقاصد سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کے لیے فورتھ پلر کی خدمات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں صحافیوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے فورتھ پلر ابتک چار سو سے زائد صحافیوں کو ٹریننگ دے کر ڈگریاں بھی دے چکی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے بعد صحافیوں کا گروپ فوٹو
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے بعد صحافیوں کا گروپ فوٹو

فورتھ پلر میڈیا واچ نے ایک بڑے میڈیا گروپ سے وابستہ صحافیوں کی امریکن یونیورسٹی کے اشتراک سے ٹریننگ کا انعقاد بھی کرا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی میڈیا کا بین الاقوامی میڈیا سے اشتراک کے لیے راولپنڈی میں ریسروس سینٹر کے قیام کا بھی آغاز کررہے ہیں۔ فاروق مرزا نے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا کہ فورتھ پلر علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہی اور ہم ملک بھر میں معاشی مسائل سے دوچار صحافیوں کے معاشی مسائل حل کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فورتھ پلر ” فیک نیوز” کے خلاف جہاد کر ہی ہے

تاکہ دنیا کو پاکستان کا اصل اور روشن چیرہ دکھایا جا سکے۔ فاروق مرزا کا کہنا تھا کہ فورتھ پلر کے نیٹ ورک میں شامل چار ہزار سے زائد صحافی ملک میں صحتمند اور غیر جانبدارانہ صحافت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل فورتھ پلر مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافی برادری بے شمار مائل سے دوچار ہے، امریکہ اور یورپ کی طرح دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی حکومتی سطح پر صحافیوں کی فلاح و بیبود کے لیے کام ہونا چاہیے۔ مظہر اقبال نے گورنر پنجاب کو صحافیوں کے خلاف ہونے والے جرائم سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ صحافیوں کی ٹریننگ ایک اہم اقدام ہے۔انہوں نے وفد کے اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ صحافت سمیت پنجاب کی دوسری یونیورسٹیوں میں صحافیوں کی ٹریننگ کے کورسز شروع کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی رائے پہ یقین رکھتی ہے لیکن میڈیا کو بھی خبریں دیتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے جرنلسٹس کی ٹریننگ کے حوالے سے فورتھ پلر میڈیا واچ ڈاگ کے کردار کو سراہا۔ گورنر نے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان پر تشدد سمیت کسی قسم کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملاقات میں گورنر کے معاون خصوصی فاروق ارشد بھی موجود تھے۔ فورتھ پلر کے وفد نے اقلیتوں کے حوالے سے گورنر پنجاب کی عالمی سطح پر خدمات بالخصوص کرتار پور راہداری منصوبہ اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں