ضلع مہمند ،ہلکی گنداو نظر کور تنگو کلی ،برجینہ ،علی تنگے اور سروجوں کے درجنوں خاندان دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہو کر کاروان رحمان میں شامل
ضلع مہمند ( افضل صافی سے) ،ہلکی گنداو نظر کور تنگو کلی ،برجینہ ،علی تنگے اور سروجوں کے درجنوں خاندان دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہو کر کاروان رحمان میں شامل ہوگئے ۔ نئے شامل ہونے والے مشران میں حاجی ظاہر احمد،حاجی دوست محمد، حاجی رازی حان،حاجی آمین،محمد ریحان قادری، قاری خیال بادشاہ، قاری جمیل،قاری خادم شاہ، مولانا سید حبیب، قاری عمر شاہ، قاری محمد، قاری نور خیات و دیگر شامل ہیں. ہلکی گنداو مشران کی خصوصی دعوت پر سنیٹر ملک ہلال الرحمان نے آج علاقے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر علاقے کے مشران اور عمائدین نے سینیٹر صاحب کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ جس پر سینیٹر صاحب تمام مشران اور عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم جملہ کاروان رحمان کے ساتھی اپ کو کاروان میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں. اور انشاءاللہ آپ کے توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے ہم نے 2008 سے اب تک ہلکی گنداو کے لیے ریکارڈ ترقیاتی کام کیا ہے. اور آئندہ بھی کسی لالچ کے بغیر کام کریں گے. اس موقع پر نثار احمد حلیمزئی بھی موجود تھے..