Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گوجرخان تحصیل میں 8نئے اراضی کمپیوٹر سینٹربنانے کا فیصلہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے،چوہدری ساجد محمود

گوجرخان تحصیل میں 8نئے اراضی کمپیوٹر سینٹربنانے کا فیصلہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے،چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نامہ نگار)گوجرخان تحصیل میں 8نئے اراضی کمپیوٹر سینٹربنانے کا فیصلہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے کسانوں کی سہولت اور کرپشن میں خاتمہ کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیاہے ان خیالات کا اظہاراراضی کمپیوٹر سینٹر سید کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود اوراسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرورکا خطاب ان کا کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان میں صرف ایک اراضی کمپیوٹرسینٹرہونے کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار تھے

تحصیل بھر میں 8نئے اراضی کمپیوٹر سینٹرکے قیام سے عوام کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوگا ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمودکا کہنا تھا کہ نئے اراضی کمپیوٹر سینٹرسے عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور ان کے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے اور کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی پنجاب حکومت عوام خوشحال اور معیاری زندگی بہتر بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ہر علاقے کے عوام کو ان کی تو قعات اور ضروریات کے مطابق سہو لیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے

ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کرپشن اور مافیا کے تمام چور دروازوں کو ہر صورت بند کیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ دولتالہ میں اراضی کمپیوٹر سینٹر آئندہ چند روز میں کام کا آغاز کر دے گا

Exit mobile version