Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کشمیر پر ہندوستان سے مذاکرات کرنا غلطی ہوگی،فاروق حیدر

کشمیر پر ہندوستان سے مذاکرات کرنا غلطی ہوگی،فاروق حیدر

کشمیر پر ہندوستان سے مذاکرات کرنا غلطی ہوگی،فاروق حیدر

کشمیر پر ہندوستان سے مذاکرات کرنا غلطی ہوگی،فاروق حیدر

مظفر آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت کو تسلیم کیے بغیر بین الاقوامی سطح پر کشمیر پر پذیرائی ممکن نہیں ہے۔ یہ دنیا کا واحد مسئلہ ہے جس کے اصل فریق اس کا مقدمہ پیش نہیں کرسکتے کشمیریوں کی جدو جہد 35 اے اور 370 کی بحالی کے لیے نہیں بلکہ اپنے اُس بنیادی حق خودارادیت کے لیے ہے جو اقوام متحدہ کے فورم پر تسلیم شدہ ہے، کشمیر پر ہندوستان سے مذاکرات شروع کرنا سب سے بڑی غلطی ہوگی، وہ یہاں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے

۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے ہماری تجاویز وزارت خارجہ کے ڈ یسک پر پڑی ہیں، وزارت خارجہ میں کشمیر ڈیسک قائم ہوا تھا اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں کدھر گیا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹس پر وزارت خارجہ نے کوئی کام نہیں کیا، یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی اور پارلیمنٹ میں کشمیر پر ہونے والی پیش رفت میں وزارت خارجہ کا کوئی کردار نہیں۔ حکومت پاکستان 5 اگست کے بعد بین الاقوامی سطح اور او آئی سی میں کوئی قابل ذکر کردار ادا کرنے سے قاصر رہی ہے، کشمیریوں نے جو قربانیاں دیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، صرف جموں میں اڑہائی لاکھ لوگوں کو قتل کیا گیا یہ معمولی بات نہیں ہے۔

Exit mobile version