Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال ڈینگی کے وار بڑھنے کے خدشہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات تیز کردیئے

خانیوال06اگست (سعید احمد بھٹی) ڈینگی کے وار بڑھنے کے خدشہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات تیز کردیئے-محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی انڈور اور آئوٹ ڈور سرویلینس ٹیموں کی تعداد 19 سے 40 کردی گئی ہے جبکہ محکمہ کو عاشورہ محرم کے جلوسوں،مجالس کے مقامات پر ویکسینیشن کیمپس لگانے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اور کورونا بارے اہم اجلاس منعقد ہوا

جس میں انہوں نے ضلع کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کائونٹرز مکمل فعال کرنے کا حکم دیدیا-اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا،اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت ودیگرلائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کیا کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے 19 مریض،4 سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رواں ماہ ابتک پازیٹو ریشو 1 اعشاریہ 4 فیصد ہے محکمہ صحت ویکسینیشن کا ہدف ہر صورت حاصل کرے-انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ ڈینگی سرویلینس کا کام تیز کریں عاشورہ محرم کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے

Exit mobile version