ضلع مہمند, مہمند پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 63 گرام آئس برآمد کرکے ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار 240

ضلع مہمند, مہمند پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 63 گرام آئس برآمد کرکے ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار

ضلع مہمند, مہمند پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 63 گرام آئس برآمد کرکے ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند, مہمند پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 63 گرام آئس برآمد کرکے ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا. ایک اور کارروائی کے دوران6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا . منشیات فروشوں کے خلاف نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم NET مہمند کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں ،NET کے انچارج ایس ڈی پی او دل فراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او یکہ غنڈ قاسم, سپاہی بخت احمد اور جان عالم نے پیر قلا کی رہائشی مسمہ (ک) سے63 گرام آئس برآمد کی. پولیس کے مطابق ملزمہ کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا.

انہوں نے کہا کہ پشاور سے مہمند آئس سملگل کرنے والی ملزمہ کو کریڑے کی طرف جاتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران گرفتار کی گئی . جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلنئی لیاقت خان، ایس ایچ او غلنئی شیر زمین, ایس آئی میر افضل اور اے ایس آئی شوکت خان نے دوران ناکہ بندی 6 کلو گرام چرس برآمد کی، پولیس ذرائع کے مطابق غازی بیگ پل, تحصیل حلیمزئی کے مقام پر ملزم نوروز ولد شہزاد ساکن آبا کور خویزئی کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا.تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اور ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی جاری کردہ احکامات کی روشنی میںNET کے انچارچ ایس ڈی پی او دل فراز خان کی نگرانی میں مہمند پولیس کا منشیات فروش اور آئس فروش کی گرفتاری کیلئے تشکیل کردہ ٹیم کی منشیات فروشوں اور آئس ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.مہمند پولیس کے مطابق ضلع مہمند کو جلد سے جلد منشیات سے پاک کیا جائے گا.

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع مہمند کو دیشتگردی,منشیات اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے صاف کرنا ہے, جس کے لیے مہمند پولیس کے جوان اور افسران دن رات محنت کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ اس مشن کی کامیابی میں پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا. مہمند پولیس کے مطابق عوام کو چاہیے کہ وہ منشیات فروشوں, دہشتگردوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں, پولیس کو اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں