ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی کاروائی بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والا دو سال سے اشتہاری ملزم گرفتار
اسلام آباد( بیوروچیف)اسلام آباد۔ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی کاروائی بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والا دو سال سے اشتہاری ملزم گرفتار
۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈائریکٹر وقار احمد چوہان کی ہدایت اور اے ایچ ڈی سی راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر حیات کی زیر نگرانی تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر جاوید نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عبید اللہ خان ولد عبد الرحمان کو گرفتار کرلیا.
ملزم نے معصوم شہری کو سعودی عرب میں نوکری دلوانے کی غرض سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے لیے تھے اور نہ ویزا لگایا اور نہ ہی نوکری دلوائی.ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے