خواتین پارلیمنٹرین کا ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام چلنے والے پراجیکٹ ”دیار ریزارٹس“ کا دورہ 145

خواتین پارلیمنٹرین کا ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام چلنے والے پراجیکٹ ”دیار ریزارٹس“ کا دورہ

خواتین پارلیمنٹرین کا ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام چلنے والے پراجیکٹ ”دیار ریزارٹس“ کا دورہ

دھیرکوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)خواتین پارلیمنٹرین کا ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام چلنے والے پراجیکٹ ”دیار ریزارٹس“ کا دورہ۔ دیار ریزارٹس کو سرینا اور پی سے لیول کا پراجیکٹ قرار دیدیا۔ ممبران قومی اسمبلی میں ڈاکٹر سیمی بخاری، وجیہہ اکرم، شاہدہ رحمانی، شمس النساء اور سینٹر سنا جمالی شامل تھیں۔ اس موقع پر پراجیکٹ لیڈر عبید الرحمان نے خواتین پارلیمنٹیرین کو ”دیار ریزارٹس“ کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد باغ جیسے علاوہ میں فایو سٹار سہولیات کی فراہمی ہے تاکہ باہر سے آنے والے مہمانوں اور سیاحوں کو رہایش کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

دریں اثناء خواتین پارلیمنٹرینز نے ایم ٹی بی سی کی کارکردگی اور دیار ریزارٹس پراجیکٹ کو سراہتے ہوے کہا کہ یہ ایک بہترین پراجیکٹ ہے جہاں سرینا اور پی سی ہوٹل جیسی سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر آرگنایزینشنز سے بھی اپیل کرتی ہیں کہ وہ بھی اپنے ٹریڈ کے علاوہ باقی شعبوں میں بھی کام کریں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع میسر آیہں اور ریاست کی معاشی حالت بھی بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا

کہ ایم ٹی بی سی ایک بہترین ادارہ ہے جو یہاں دو ہزار سے زاہد افراد کو روزگار مہیا کیے ہوے ہے۔ اس ادارے نے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کو بحال رکھا ہوا ہے جو ایک خوش آیند امر ہے۔ آزادکشمیر کی معشیت کو آی ٹی سیکڑ بہت ترقی دے سکتا ہے۔ اس طرح کی مزید آرگنایزیشن کو آگے آنا چاہیے اور اس سیکٹر کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے دیار ریزرٹس کا معاینہ کیا اور سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں