محرم الحرام کے دوران عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او 142

محرم الحرام کے دوران عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او

محرم الحرام کے دوران عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او

خانیوال 09اگست 21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیرصدارت پولیس لائنز میں ضلعی پولیس افسران کے ساتھ لاء اینڈ آرڈر‘سیکیورٹی اور کرائم کنٹرول میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں اے ایس پی سدرہ خان‘ایس ڈی پی اوزمحمداعجاز‘طارق پرویز‘غلام مرتضیٰ سیال‘ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرغلام مرتضیٰ بھٹی‘سی آئی اے سٹاف اورسکیورٹی افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ کرائم کی صورتحال اورمحرم الحرام کے حوالہ سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے‘

سکیورٹی کے حوالے سے فول پروف مثا لی انتظامات کو یقینی بنایا جائے خانیوال پولیس پوری محنت اور لگن کیساتھ الرٹ ہوکر عوام کی حفاظت کے مشن پر کمر بستہ ر ہے گی اور کسی سماج دشمن عناصر کو کسی قسم کی تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی‘محرم الحرام کے سلسلہ میں جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کسی شر پسند عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے‘: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے‘امام بارگاہوں،مجالس اورجلوسوں کے گرد ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کروائے جائیں‘واک تھروگیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے تنصیب کئے جائیں اور میٹل ڈیٹیکٹرسے سرچنگ عمل میں لائی جائے‘

[covid-widget type=”country-card” country=”Pakistan”]

ایس ڈی پی او ز مجالس اور جلوسوں کے روٹس اور جگہ کا معائنہ کریں۔انہو ں نے کہاکہ تفتیشی افسران انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں اور زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے۔انہوں نے پولیس افسران کو تنبہیہ کرتے ہوئے کہا کہ نقب زنی،وہیکل چوری کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی بنائیں‘جرائم کو کنٹرول کرنے کے لییکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں شہریوں کی میرٹ پر بروقت داد رسی کو یقینی بنائیں اوراپنے ماتحتوں کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں