مہمند پولیس نے کامیاب کارروائیوں کے دوران1570گرام چرس برآمد کر کہ ملزمان کو گرفتار
مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)منشیات فروشوں کے خلاف نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم NET مہمند کی کامیاب کاروائی،NETکے انچارج ایس ڈی پی او دل فراز خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لیاقت علی اور ایس ایچ او غلنءی شیر زمین خان اور کانسٹیبل عرفان خان نے اطلاع ملنے پر کامیاب کاررواءی کی.بمقام مین روڈ جانب مشرق پولیس نے کامیابی سے ملزم مسعود خان ولد ناصر خان سکنہ واحد گڑھی پشاور سے 1120گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کیا.
ایک اور کاررواءی میں مخیر کی اطلاع پر دوران گشت ایس ایچ او غلنءی شیر زمین خان اور کانسٹیبلان واجد اور شاد علی نے دوران کشت کامیاب کاررواءی کی.کاررواءی کے دوران ملزم یونس خان ولد نواب شاہ سکنہ اتمان خیل,تخت بھاءی,مردان سے 450گرام چرس برآمد کیا.پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کی.
تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے ہدایات پر آر پی او مردان یاسین فاروقی اور ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی جاری کردہ احکامات کی روشنی میںNET کے انچارچ ایس ڈی پی او دل فراز خان کی نگرانی میں مہمند پولیس کا منشیات فروش اور آئس فروش کی گرفتاری کیلئے تشکیل کردہ ٹیم کی منشیات فروشوں اور آئس ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.
مہمند پولیس کے مطابق ضلعے کو جلد سے جلد منشیات سے پاک کیا جاءے گا.پولیس افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر ضلع مہمند کو دیشتگردی,منشیات اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے صاف کرنا ہے,جس کے لیے مہمند پولیس کے جوان اور افسران دن رات محنت کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ اس مشن کی کامیابی میں پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا.مہمند پولیس کے مطابق عوام کو چاہیءے کہ وہ منشیات فروشوں,دہشتگردوں اور دیگر جراءم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں,پولیس کو اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جاءینگے.