ضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متحرک ہو گئی
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متحرک ہو گئی اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی اسسٹنٹ کمشنرز کے روٹس کے دورے،گندگی کے ڈھیر اور تجاوزات کا اپنی نگرانی میں خاتمہ اور ڈی سی کا میپکو کو جلوس روٹس پر لٹکی تاریں ہٹانے فوری ہٹانے کا حکم دیا اور عاشورہ محرم تک تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ روٹس پر صفائی، تجاوزات بارے شکایت نہ ملے :ظہیر عباس شیرازی