Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب

اسلام آباد۔11اگست ( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خطہ میں بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے پاکستان آنے والے دنوں میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے اور آنے والے چار ،پانچ ماہ اس سلسلے میں بہت اہم ہیں، وزیراعظم عمران خان کی معیشت کو مشکلات سے نکالنے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اب پائیدار معاشی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے،جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت معیشت کے ابتر حالات کی وجہ سے یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا لیکن موجودہ حکومت کی مثبت کاروباری اور معاشی پالیسیوں نے ملک کو اب درست سمت پر ڈال دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، آئی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے متعدد پالیسی اقدامات پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے ایک الگ مارکیٹ کا جلد افتتاح کیا جائے گا جس سے خواتین کے کاروبار کو بہتر فروغ ملے گا۔

اسلحہ لائسنس کے اجراء کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کریں اور ان میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لئے مزید بہتر کردار ادا کریں۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وزارت داخلہ سمیت حکومت کے اقدامات کو سراہا جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی مقامی صنعتوں کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے تین ہزار طلبا کو انٹرن شپ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ انہیں ملازمت کا عملی تجربہ حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے اور ٹیکس آمدن کو بہتر بنانے کے لئے فکسڈ ٹیکس نظام اور خود تشخیصی اسکیم کو فروغ دینے پر توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کرے جس سے ملک میں ٹیکس کلچر کو بہتر فروغ ملے گا۔

انہوں نے تجویز دی کہ نادرا، پاسپورٹ آفس اور دیگر محکموں میں ٹیکس دہندگان کے لئے مخصوص کاؤنٹر قائم کئے جائیں جس سے کاروباری برادری کو سہولت فراہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی کی سفارش پر کاروباری برادری کو اپنے دفاع کے لیے اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں۔

فائونڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے ملک میں ٹرانسپورٹ کا نیٹ ورک بہتر بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا جس سے سامان کی نقل و حمل میں سہولت ہوگی اور کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی آئے گی۔

انہوں نے علاقے میں سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کے قیام کیلئے شیخ رشید احمد کی کوششوں کو بھی سراہا۔ فاطمہ عظیم سینئر نائب صدر، عبدالرحمن خان نائب صدر آئی سی سی آئی، محمد اعجاز عباسی اور میاں شوکت مسعود سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

Exit mobile version