بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بر وقت لگوائیں تاکہ ماں اور بچہ صحت مند رہیں،ڈاکٹر راجہ فدا حسین 247

بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بر وقت لگوائیں تاکہ ماں اور بچہ صحت مند رہیں،ڈاکٹر راجہ فدا حسین

بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بر وقت لگوائیں تاکہ ماں اور بچہ صحت مند رہیں،ڈاکٹر راجہ فدا حسین

اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے) آگاہی پروگرام ہفتہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے مہاجر کالونی نمبر 1 میں سپروائزر طاہرہ امانت اور نسرین طارق محکمہ صحت اسلام گڑھ کے زیرِ اہتمام آگاہی پروگرام ہفتہ ماں اور بچہ سے بحیثیت مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر راجہ فدا حسین اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ندیم فضداد نے مہاجر کالونی کے مقام پر خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت اور آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات بر وقت لگوائیں تاکہ ماں اور بچہ صحت مند رہیں آپ کی حفاظت کے لیے ویکنشین کا عملہ ہر وقت آپ کی خدمت کے لیے پیش پیش ہیں

انہوں نے کہا کہ کرونا کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے ویکنشین کا عمل تیز کریں اور احتیاطی تدابیر ماسک پہنے ہاتھ صابن سے بار بار دھوئیں ہاتھ ملانے سے گریز کریں ویکنشین کروانے والے 99 پرسنٹ مریض جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں لیکن پھر بھی احتیاطی تدابیر ضروری ہے کرونا کا مریض جس قرب سے گزرتا ہے آپ سوچھ بھی نہیں سکتے ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر معمول بنا لیں مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلائیں فیڈر سے اجتناب کریں احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنے آپ کو اپنے خاندان کو محفوظ بنائیں ہمارا عملہ آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے حاضر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں