ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی محکمہ صحت نے عوام کی کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن کا کام تیز 166

ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی محکمہ صحت نے عوام کی کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن کا کام تیز

ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی محکمہ صحت نے عوام کی کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن کا کام تیز

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی محکمہ صحت نے عوام کی کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا ضلع میں ابتک 4 لاکھ 42 ہزار افراد کو ویکسئین لگادی گئی ہے-کورونا کیخلاف جنگ میں انڈسٹریل یونٹس کے مالکان اور انتظامیہ بھی پیش پیش ہیں اس سلسلہ میں یونی لیور ٹی فیکٹری خانیوال کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کے لئے 10 آکسیجن کنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر کے حوالے کئے گئے-

اس موقع پر فیکٹری منیجر عباس رضا،ایچ آر منیجر بلال احمد،او ٹی منیجر اظہر غفار،فیکٹری میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کاشف جاوید بھی موجود تھے-ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں نجی شعبہ کا کردار قابل ستائش ہے-آکسیجن کنسٹریٹر ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں بھجوائے جائینگے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں