سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے نظام کو مئوثر کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ 198

سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے نظام کو مئوثر کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے نظام کو مئوثر کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے نظام کو مئوثر کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا-اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ خانیوال نے تمام منڈیوں میں بولی کو ایک ہی دائرہ کار کے تحت لانے کیلئے پلاننگ شروع کردی ہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت بولی کے میکنزم کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل، ای اے ڈی اے ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز اور آڑھتیوں کے نمائندگان نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے مئوثر بولی کا نظام مرتب کرنے کیلئے آڑھتیوں سے تجاویز طلب کرتے ہوئے

کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نرخ میں واضح فرق کی وجہ سے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہےحکومت کی اولین ترجیح عوام کو لوٹ مار سے نجات دلانا ہے-انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں یونیفارمڈ بولی ہوگی تو اس کا فائدہ عام صارف کو ہوگا مقامی سبزیوں کی آمد کا فائدہ بھی شہریوں کو ہونا چاہئیے-ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائیگی-انہوں نے کہا کہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز بولی کے وقت خود موقع پر موجودگی یقینی بنائیں اور نرخ کم سے کم رکھے جائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں