Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی کو شایان شان طریقہ سے سادگی کیساتھ منانے کیلئے تیاریاں شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی کو شایان شان طریقہ سے سادگی کیساتھ منانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت یوم آزادی 14 اگست کی تیاریوں کے پر کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جی اختر حسین منڈھیرا، چیف افسران میونسپل کمیٹیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور محرم الحرام کے باعث اس بار یوم آزادی کی تقریبات سادگی کے ساتھ منائی جائیگی

انہوں نے کہا کہ تمام لوکل گورنمنٹس یوم آزادی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں منظورشدہ بینرز اور سٹیمرز نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔ یوم آزادی کے روز پرچم کشائی کی تقریب ڈسرکٹ جناح لائبریری خانیوال میں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف افسران کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں سیوریج کے حوالے سے مسائل کا حل فوری یقینی بنائیں کسی جگہ پر پانی کھڑا نظر نہیں آنا چاہیے۔

Exit mobile version