محرم کے دوران قانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ڈی پی اوخانیوال
خانیوال11اگست21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی امام بارگاہ حسینہ پیرووال 80/10R پہنچے جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور5محرم الحرام کونکالے جانیوالے جلوس کے روٹ کا بھی معائنہ کیا۔ڈی پی او محمدعلی وسیم پولیس افسران وملازمین کو چوکس اورالرٹ ہو کر فرائض منصبی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ محرم کے دوران قانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور قانون شکنی کے مرتکب عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے‘ عزاداروں کے جان ومال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے
اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران قیام امن کے قیام او ربھائی چارہ کی فضا ء برقرار رکھیں وہیں‘تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل ہے کہ امن عامہ کے قیام کی خاطر وہ ایک دوسرے کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھیں اور کسی کامسلک چھیڑو نا اور اپنا چھوڑو نا کے فلسفہ پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ منتظمین مجالس وجلوس کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔