ڈپٹی کمشنر کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ریلوے انڈر پاس خانیوال کی بہتری کے لئے کام شروع
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ریلوے انڈر پاس خانیوال کی بہتری کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے-میونسپل کمیٹی کی جانب سے انڈر پاس کی خستہ حالی ختم کرنے کے لئے سائیڈ سلوپس کی مرمت اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار اینٹیں تبدیل کی جارہی ہیں-ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ انڈر پاس شہر کا داخلی راستہ ہے اس کی بہتری کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جائینگے-