بھنمبھور روڈ پر واقع رائس مل انتظامیہ کا مقامی لوگوں کے ساتھ نامناسب رویہ کیخلاف مل کے گیٹ پر احتجاجی دھرنا 136

بھنمبھور روڈ پر واقع رائس مل انتظامیہ کا مقامی لوگوں کے ساتھ نامناسب رویہ کیخلاف مل کے گیٹ پر احتجاجی دھرنا

بھنمبھور روڈ پر واقع رائس مل انتظامیہ کا مقامی لوگوں کے ساتھ نامناسب رویہ کیخلاف مل کے گیٹ پر احتجاجی دھرنا

ٹھٹھہ( امین فاروقی بیوروچیف)بھنمبھور روڈ پر واقع رائس مل انتظامیہ کا مقامی لوگوں کے ساتھ نامناسب رویہ کیخلاف مل کے گیٹ پر احتجاجی دھرنا اس موقع پر مقامی گاوں کے لوگوں جنمیں صدام کچی، عاشق زیب جوکیو، محمد بلوچ، اسماعیل میندرو، حاجی نور محمد کچی و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ نجی فیکٹری چاول مل کے مالکان سے جب اپنے جائز حق کی بات کی جائے تو یہ اپنا اثر رسوخ کا غلط استعمال کرتے ہوئے آئے روز دھمکیاں دیتے ہیں اور جھوٹے کیس میں پھنسانے کا ڈراتے ہیں مذکورہ رائس مل کے مرکزی گیٹ کے سامنے متعدد گاوں کو جو راستہ جاتا ہے اس پر ہیوی ٹریفک لوڈ کرکے جام کردیتے ہیں

جسکی وجہ سے پیادل اور چھوٹی گاڑیوں پر اپنے گھر گاوں جاتے ہوئے شدید رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے میں جب رائس مل انتظامیہ سے بات کی جائے تو وہ الٹا دھمکیوں اور غیر اخلاقی رویہ اختیار کرجاتے ہیں قریب کے گاوں کے لوگ فیکٹری مالکان کے اس عمل سے سخت پریشان ہیں مظاہرین دھرنا نے ڈی سی ٹھٹھہ و دیگر متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ فوری رائس مل مالکان اور انکی انتظامیہ سے نوٹس لیں اور مقامی لوگوں کی گزرگاہ میں موجود رکاوٹیں ہٹانے میں مدد کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں