ریسکیو 1122 کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے ایمرجنسی پلان جاری 145

ریسکیو 1122 کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے ایمرجنسی پلان جاری

ریسکیو 1122 کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے ایمرجنسی پلان جاری

خانیوال(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122 کا محرم الحرم کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن پہ ہوا ریسکیو سیٖفٹی آفیسر محمد یاسر رضا کی جانب سے ریسکیو1122 ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی گئی۔ جس کے مطابق ضلع بھر کے ریسکیوجوانوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ضلع بھر میں مجالس،امام بارگاہ،جلسے جلوس کے ہمراہ داخلی خارجی راستوں پر ریسکیو کیمپ لگائے جائے گے جہاں ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیوجوان موجود رہیں گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عزاداروں کوبروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ریسکیو 1122 کا اولین مقصد عزاداروں کو بروقت مدد فراہم کرنا ہے۔ ریسکیو 1122 کیمونٹی سیفٹی ونگ کی جانب ضلع بھر کے امامیہ رضاکاروں اور متعلقہ ادادروں کے افراد کو بھی ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ ریسکیو جوانوں کے شانہ بشانہ محرم الحرام میں عزاداروں کو مددفراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نعیم، سیفٹی آفیسر میاں چنوں سہیل اختر، سیفٹی آفیسر کبیروالا تنویر احمد، سیفٹی آفیسر جہانیاں محمد ندیم ،اسٹیشن کوآرڈینیٹرز محمد سلیم، سمیع اللہ اور میڈیا کوآرڈینیٹر راشد چوہدری بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں