Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یوم آزا دی کے موقع پر ضلع بھر میں 31 مقامات پرتقریبات منعقد، ڈی پی او بہا ولنگر محمد ظفر بزدار

یوم آزا دی کے موقع پر ضلع بھر میں 31 مقامات پرتقریبات منعقد، ڈی پی او بہا ولنگر محمد ظفر بزدار

یوم آزا دی کے موقع پر ضلع بھر میں 31 مقامات پرتقریبات منعقد، ڈی پی او بہا ولنگر محمد ظفر بزدار

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہا ولنگر محمد ظفر بزدار نے کہا کہ 14 اگست ہما ری آزادی کا دن ہے یو م آزادی جشن آزادی کے طور پربحیثیت پاکستا نی ہمارے لئے سب سے بڑا تہوار ہے۔ہمیں اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں دہشتگرد عناصر خوشیوں کو غموں میں تبدیل کرنے کے در پے ہیں۔ اس لیے ہمیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔14 اگست پر ضلع بہاولنگر میں 400 سے زائد پولیس افسران و ملا زمین سیکورٹی ڈیوٹی سر انجا م دیں گے۔ جہاں جہاں یوم آزا دی کی تقریبات اور اجتما عات ہوں گے وہاں نگرانی کو موثر بنایا جائے نیز تمام سرکاری گاڑیاں گشت کریں گی

۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی و گشت کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل ریس، ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈی ایس پی ٹریفک اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ان مقامات پر ٹریفک کا ہجوم بڑھنے نہ پائے اور ٹریفک کو با حفاظت گزارنے میں مدد فراہم کریں۔اہم مقامات پر ٹریفک ڈیوٹی بھی تعینات کرینگے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر عوام النا س کو پر امن ما حول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے۔

Exit mobile version