چودہ 14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے، کیپٹن عاصم ملک
دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے، آج کے دن ہمہیں مملکت خداد پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے تن من دھن کی قربانی دینے کا عہد کرنا چائیے، آج کے دن بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو پاکستان وجود میں آگیا لیکن جن مقاصد کے لیے یہ وطن حاصل کیا گیا وہ مقاصد حاصل نہیں کیے جاسکے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے،
آج پاکستان چاروں طرف سے دشمنوں کے گھیرا میں ہے لیکن اگر ہم نے باہمی اتحادو اتفاق کا مظاہرہ کیا تو دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ اس عظیم دن کے موقع پر اوورسیز پاکستانی وطن کے دفاع اور ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہزاروں میل دور اپنے خون پسینے کی کمائی سے ملک کا مستقبل روشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ان شاءاللہ پاکستان تاقیامت قائم رہے گا، پاکستان زندہ باد