Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی پی او محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر نے رات گئے خانیوال اور کبیروالاکی مجالس کے سکیورٹی انتظامات کاتفصیلی جائزہ

خانیوال 13اگست21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے رات گئے خانیوال اور کبیروالاکی مجالس کے سکیورٹی انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر 11 خانیوال جبکہ کبیروالامیں امام بارگاہ ایریاں والااور امام بارگاہ بھٹیانوالہ کبیروالہ کی مجالس پر تعینات پولیس افسران وملازمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ قانونی کی حکمرانی اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کے جذبے کے تحت فرائض منصبی اداکریں‘سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمین سے ملے تھپکی دے کر ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔اس موقع پر اے ایس پی سدرہ خان‘اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا‘انسپکٹرمہرسعید‘سکیورٹی افسران ودیگر بھی موجودتھے۔ ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ یوم عاشورہ محرم الحرام میں مثالی سکیورٹی انتظامات کے ذریعے امن و امان کی فضاء برقرار رکھی جائے گی‘ممبران امن کمیٹی ا ور تمام مسالک کے علماء کرام شرپسندی اور مذہبی منافرت کے خلاف متحد ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں امن کے قیام کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں‘

خانیوال پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہیں لہذا سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران اورملازمین کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ منتظمین مجالس وجلوس کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں‘ضلعی انتظامیہ کی جانب امن عامہ کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ضلع بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں ومجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے‘تمام مکاتب فکر کے علماء کے تعاون سے پرامن عاشورہ یقینی بنایا جائیگا۔

Exit mobile version