جدہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے پلیٹ فارم سے جشن آذادی کی رنگا رنگ تقریب
جدہ( نورالحسن گجر سے )جشن آزادی کے رنگ پردیس میں پاکستانی زائقوں کے سنگ.جدہ میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے پلیٹ فارم سے جشن آذادی کی رنگا رنگ تقریب ۔جدہ میں وطن کی خوشبو اور ذائقہ لیے جشن آزادی پاکستان منفرد انداز میں منایا گیا ہےپاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے پلیٹ فارم سے ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پکوان پاکستان کے نام سے ایک منفرد انداز میں جشن آذادی کی تقریب منعقد کی گئی
تقریب میں خواتین نے دل و جان سے لذیذ پاکستانی کھانے اس انداز اور رنگ سے تیار کئیے ہوئے تھے جن میں نہ صرف جشن آذادی کے رنگ نظر آ رہے ہے ،بلکہ انکی خوشبو سے وطن کی مہک جاگ اٹھی۔۔
مہمان خصوصی کمرشل قونصلر وحید شاہ اور سعودی انٹر ٹینمنٹ اتھارٹی سے نوشین خان ،نے کہا کہ پاکستانی روایتی کھانے اور کھانے بنانے کے پروڈکس عالمی سطح پر نمایاں شہرت کی حامل ہیں۔۔ چودہ اگست کی خوشی میں پردیس ہمارے خواتین نے جس محنت سے انتہائی بہترین کھانے بنائے سب مبارکباد کی مستحق ہیں
ہم مملکت میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ اور انکی ترویج کے لئے پاکستانی کاروباری حلقوں کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں اور جشن آزادی کے موقع پر پکوان پاکستان جس میں پاکستانی مصنوعات اور وطن کی خوشبو اور زائقہ لیے پاکستانی کھانوں کو نمایاں کرنے کا یہ بہترین اقدام قابل ستائش ہے۔۔
جس کے لیے میں غذائی ماہر ادعیہ وہاج اور پاک میڈیا جرنلسٹ فورم ٹیم کو مبارکباد باد پیش کرتا جو انہوں نے آج ایک منفرد انداز میں جشن آزادی منایا تقریب میں بچوں کے دوران یوم آزدی کے عنوان سے خصوصی تقاریری مقابلہ بھی کروایا گیا خواتین میں بہترین کھانے تیار کرنے کا مقابلہ بھی ہوا جس میں بیس سے زائد خواتین نے حصہ لیا اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین میں ماہرہ محفوظ ، شفاء احمد، حفصہ خان، حنا خالد، زینیہ ریحان، ثنا عباس ، عبیر مروت، آمنہ ماجد، حافظہ عاطرہ، عمارہ، عالائنا عدنان، زینب ، نزہت جبیں ، سادیہ سہیل ، ندا رابی ، ثنا ظفر، فوزیہ انصاری اور دیگر شامل تھیں
اور کیمونٹی دیگر نمایاں شخصیات میں راجہ محمد بشیر ،محمد احمد ،فخر عباس ،میاں ندیم ، سلمان امداد، مدیحہ سلمان ، عدنان قدوائی، فارس میمن، ڈاکٹر انعم منیب، ضیاء مصطفے ،میان ندیم ، کنول اقبال، خدیجہ ملک ، طٰہ اقبال، محمد رفیق، تیمور ملک، اور دیگر بھی شریک ہوئےاور تقریب کے آخر میں سب نے ملکر یوم آزادی کا کیک کاٹا اور ملی نغمے گائے اور تقریب میں بہترین کھانے بنانے والی خواتین کو پاکستان کی مختلف کمپنیوں کی جانب سے فوڈ گفٹ پیکٹ انعامات بھی دئیے گیے ۔