اسلامک ریلیف کے تعاون سے باغ میں پہلے واٹر ٹیسٹنگ لیب قایم کر دیا گیا
باغ (بیوروچیف) اسلامک ریلیف کے تعاون سے باغ میں پہلے واٹر ٹیسٹنگ لیب قایم کر دیا گیا۔ جبکہ باغ میں دس واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کر دیے گے۔ دونوں منصوبہ جات کا افتتاح آزادکشمیر کےایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید آصف حسین، چیف ایگزیکٹو ایم ٹی بی سی محمودالحق اور کنٹری ڈایریکٹر اسلامک ریلیف عمیر حسن نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پودا لگا کر موسم برسات کی شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پراسلامک ریلیف اور ایم ٹی بی سی نے باہمی اشتراک سے فلاحی کام شروع کرنے کے عزم کا اعادہ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید آصف حسین نے کہا کہ اسلامک ریلیف کے زیر اہتمام دس واٹر فلٹر یشن پلانٹ اور پبلک ہیلتھ باغ میں جدید ترین کوالٹی ٹیسٹنگ واٹر لیبارٹری کا قیام انتہائی اہم اور عوامی مفاد کے منصوبےہیں۔ان منصوبہ جات سے یہاں کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آے گی۔ صاف پانی آج کے دور کا سب سے بڑا مسلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ریلیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
جوعوامی فلاحی منصوبہ جات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغ میں ایم ٹی بی سی کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے شہروں اور دیہی علاقوں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا اور بیماریوں میں کمی واقع ہوگی۔حکومت اس طرح کے منصوبہ جات کی حوصلہ افزای کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک ریلیف اور ایم ٹی بی سی کی جانب سے مل کر عوامی فلاحی منصوبہ جات پر کام کرنے کا فیصلہ خوش آیند ہے اس سے یہاں کے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا جس سے علاقے میں ترقی کے نیے دور کا آغاز ہوگا۔
تقریب سےچیف ایگزیکٹیو ایم ٹی بی سی محمود الحق،اسلامک ریلیف کےکنٹری ڈائریکٹر عمیر حسن،محکمہ پی این ڈی کے چیف سردار جمیل،اسلامیک ریلیف کے زونل ہیڈ ڈاکٹر اقبال،سردار ندیم سرور،ڈاکٹر شبیر شیخ،ڈاکٹر عتیق احمد،سردار عبدالعزیز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔