حکومت پنجاب کی ہدایت پر یوم آزادی پر ضلع کے تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی اور شجرکاری کے لئے تقریبات کا انعقاد
خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر یوم آزادی پر ضلع کے تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی اور شجرکاری کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر طلباء کے مابین پوسٹرز کے مقابلے کرائے گئے- گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میاں چنوں بھی میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا دن منایا گیا۔ جس میں پرنسپل کالج ہٰذا مسز بُشریٰ خلیل صاحبہ اور تمام ٹیچنگ سٹاف اور طالبات کے علاوہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، جہانیاں،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کبیر والا،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کچا کھوہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین تلمبہ نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت سالِ چہارم کی طالبہ تحریم افتخار کو حاصل ہوئی۔ نعتِ رسولِ مقبولؐ سالِ چہارم کی طالبہ عائشہ انوار نے پڑھی۔ طالبات میں تقریب کی مناسبت سے تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے میں وطنِ عزیز کی حرمت اور محبت سے اظہارِ عقیدت کیا۔ مقابلے کی منصفین کی ذمہ داریاں مسز سمیہ ولی اور مس حفصہ مالک نے ادا کیں۔ مسز آسیہ اسلم نے قومی پرچم کی سر بلندی کے لیے دعا کروائی۔ میزبانی کے فرائض مس حفصہ مالک نے ادا کیے۔ آخر میں پرنسپل صاحبہ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ وطن ہمارے اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے۔
آج ہماری پہچان اسی ملک سے ہے۔ وطن کے وقار کو قائم کرنے کے لیے ہر پاکستانی کا یہ بنیادی فرض ہے کہ اپنے حصے کا کردار بخوبی انجام دے۔ آج کا دن تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ آج ہمیں قائدِ اعظم محمد علی جناح کے قول ایمان اتحاد اور تنظیم پہ استقامت سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانہ اور جشنِ آزادی واک پہ ہوا۔ علاوہ ازیں کالج میں پلانٹیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ پودوں کا انتظام عرفان صاحب انچارج نرسریز میاں چنوں نے کیا۔
تقریب کی تصاویر لفِ رپورٹ ہیں۔
پروگرام آرگنائزر
مسز نیلم شہزادی(اسسٹنٹ پروفیسر ہسٹری)
مسز ثمینہ بانو(لیکچرار پولٹیکل سائنس)