ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی یوم آزادی ملی جوش اور جذبہ کیساتھ منایا گیا
خانیوال 14اگست21 (سعید احمد بھٹی) ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی یوم آزادی ملی جوش اور جذبہ کیساتھ منایا گیاوہیں سرکاری سطح پر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت شجرکاری بھی کی گئی اس سلسلہ میں ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے محکمہ جنگلات کے زیراہتمام فارسٹ پیرووال میں پودے لگائے اسی طرح فیضان مدینہ میں پودے لگائے گئے اس موقع پر پولیس افسران ودیگر شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گاجس کے لیے عملی کردار ادا کرکے ہی ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کا حق اد ا کر سکتے ہیں‘
پولیس ملک و قوم کی حفاظت اپنے جسم میں موجود خون کے آخری قطرے تک کریں گی‘مصائب مشکلات اور بیش بہاقربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے پاکستان کے وجود کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے آج کے نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گاتاکہ ہم ترقی یافتہ قوموں کا بہتر طریقہ سے مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے سرسبزوشاداب پاکستان کے ویثرن کے مطابق ہر فرد ماحول کو خوشگوار بنانے کیساتھ فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لیے اپنے حصے کا پودا لگائیں اوراس کی دیکھ بھال کریں۔قبل ازیں ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا اورپیرووال میں پانچ محرم الحرام کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
۔انہو ں نے کہاکہ عزاداران کے جان ومال کا تحفظ خانیوال پولیس کی ذمہ داری ہے جس کیلئے پولیس کے ا فسران وجوان جلوس کے آگے او رپیچھے‘عمارتوں پر اور جلوسوں کے اطراف میں اپنے فرائض منصبی نبھا رہے ہیں۔ڈی پی او او رڈپٹی کمشنر نے لائسنسداران کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کی بھی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے 6محرم الحرام کو مرکزی امام بارگاہ سے برآمدہونیوالے جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا اورمتعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری کیے۔