Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یوم سیاہ کے دن مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے یہ پیغام کسی بھی موقع پر آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ٍوزیر اعظم آزادکشمیر

یوم سیاہ کے دن مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے یہ پیغام کسی بھی موقع پر آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ٍوزیر اعظم آزادکشمیر

یوم سیاہ کے دن مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے یہ پیغام کسی بھی موقع پر آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ٍوزیر اعظم آزادکشمیر

یوم سیاہ کے دن مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے یہ پیغام کسی بھی موقع پر آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ٍوزیر اعظم آزادکشمیر

مظفرآباد(بنارس راجپوت بیوروچیف آزادکشمیر)15اگست 2021ٍ وزیر اعظم آزادحکومت جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ آج یوم سیاہ کے دن مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ ہم کسی بھی موقع پر آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت پاکستان اورپوری پاکستانی قوم آپ کی پشت پر کھڑی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کو کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیا

کہ وہ اکیلے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کی موثر وکالت کی اور جراتمندانہ اور بیباک اندازمیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے دارلحکومت مظفرآباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد خطہ میں سرمایہ کاری،سیاحت کے فروغ اور یہاں کا سافٹ امیج دنیا کو دیکھانے کے لیے ایک بہترین ایونٹ ثابت ہورہا ہے۔ دنیا کے 30سے زیادہ ممالک میں یونٹ کی لائیو نشریات دیکھی جار ہی ہیں۔ ایونٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ہندوستان نے فوجی محاصرے میں رکھا ہواہے۔وہاں شخصی آزادیاں اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

ہم ہندوستان کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کے پی ایل کی طرف کا ایونٹ منعقد کروا کر دیکھائے۔ ہندوستان کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی پاکستان کی پرچم میں دفن ہونے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ہندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے جانے کے موقع پر ایوان وزیر اعظم میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی ریاض احمد، ممبران اسمبلی دیوان علی خان چغتائی، چوہدری اخلاق،پروفیسر تقدیس گیلانی اور ملک ظفر بھی انکے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ کشمیریوں کی خوش قسمتی ہے

کہ انہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان جیسا جرات مند اور بہادر وزیر اعظم ملا جس نے مسلہ کشمیر کو بہترین اندا زمیں اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم پاکستان کے ویثرن کے مطابق کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی اور ساتھ ہی ساتھ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی،گڈ گورننس کے قیام اور احتساب کے نظام کو مربوط کیا جائیگا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ خطہ میں ڈویلپمنٹ اور امن تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحی ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مہذب دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطہ میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔میں یوم سیاہ کے موقع پر یہاں کشمیریوں کے ساتھ صرف اپنی جماعت نہیں بلکہ پورے پارلیمان کی طرف سے یکجہتی کر رہا ہوں

۔انہوں نے کہا کہ 14اگست کو یہاں آزادکشمیر سے پوری دنیا کو خوشحالی،امن اور آزادی کا پیغام بھیجا ہے۔ جبکہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں 370اور 35/Aختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں مظفرآباد میں کشمیر پریمئر لیگ کا ایونٹ شروع کروا کر دنیا کو پیغام دیدیا ہے کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے۔ اس ایونٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے جو پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔اس ایونٹ سے یہاں سرمایہ کاری ہوگی،سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہاں کے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر جا کر کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہا ں کامقامی میڈیا اس ایونٹ کی آنرشپ لے اور اسے اجاگر کرے۔جو قومیں اپنی آواز نہیں بنتیں وہ اپنا مقام کھو دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے انکی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

Exit mobile version