دولتالہ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول کا آر ایچ سی دولتالہ کا ہنگامی دورہ 145

دولتالہ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول کا آر ایچ سی دولتالہ کا ہنگامی دورہ

دولتالہ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول کا آر ایچ سی دولتالہ کا ہنگامی دورہ

دولتالہ(نامہ نگار)ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود کی جانب سے رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کے عملے کی سرزنش پر سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول کا آر ایچ سی دولتالہ کا ہنگامی دورہ ہسپتال میں شجر کاری مہم میں انتظامیہ کی غیر سنجیدہ رویہ اور ٹوٹی ہوئی دیوار پر ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا سی ای او ہیلتھ نے رول ہیلتھ سینٹر دولتالہ کے دورہ کے موقع پر شجر کاری مہم کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کو بھی چیک کیا

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود،ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور اے سی گوجرخان نے رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کی تقریب میں ہسپتال میں موجود پرانے پودوں کی کٹائی،ہسپتال کی دیوار کی خستہ حالی پر ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے

معاملہ سی ای او ہیلتھ کے نوٹس میں لایا جس پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ کنول نے رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انہو ں نے ہسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے پودوں،ویکسی نیشن سینٹر اور لیبر روم سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا زرائع کے مطابق چند روز بعد ویکسی نیشن سینٹر اور لیبر روم کی تزئین و آرائش کی تکمیل کا بدست ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود افتتاح کرایا جائے گا زرائع کے مطابق ہسپتال میں 100سے زائد نئے پودے بھی لگائے جا چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں