لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
لاہور: شاہی قلعے میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑ دیا گیا۔
رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ایک شخص کو مجسمے کو توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اس نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا تھا۔
شہبازگل کا بیان
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اس واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کےخلاف کارروائی ہوگی، پچھلے دنوں اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی، یہ بیمار ذہنیت کی علامات ہیں جس کے ذریعے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔