فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد پر پابندی عائد کردی 164

فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد پر پابندی عائد کردی

فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد پر پابندی عائد کردی

فیس بک نے طالبان سے متعلق مواد پر پابندی عائد کردی

طالبان کو امریکی قانون کے تحت ایک دہشتگرد تنظیم کے طور پر قبول کیا گیا ہے: فیس بک ترجمان
 طالبان کو امریکی قانون کے تحت ایک دہشتگرد تنظیم کے طور پر قبول کیا گیا ہے: فیس بک ترجمان 

فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر طالبان سے متعلق تمام مواد پر پابندی عائد کردی۔

فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایپلی کیشن نے اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔

فیس بک کا کہنا ہےکہ وہ طالبان کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہیں اس لیے اس گروپ کے ساتھ منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم مخصوص کی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کو امریکی قانون کے تحت ایک دہشتگرد تنظیم کے طور پر قبول کیا گیا ہے اسی لیے ہم کمپنی کی پالیسیوں کے تحت انہیں اپنی خدمات پیش کرنے سے قاصر ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم طالبان کے اکاؤنٹس کو ہٹا دیں گے جب کہ طالبان کی حمایت یا ان کی نمائندگی کرنے والے اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ پالیسی تمام پلیٹ فارمز بشمول فلیگ شپ سوشل میڈیا نیٹ ورک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں