ہر پاکستانی پاک فوج کا سپاہی ہے، کیپٹن عاصم ملک 208

ہر پاکستانی پاک فوج کا سپاہی ہے، کیپٹن عاصم ملک

ہر پاکستانی پاک فوج کا سپاہی ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد،دبئی(فائزہ شاہ کاظمی) منظم، طاقتور اور اپنی عوام کی حمایت یافتہ فوج ہی ملک کی حفاظت کی ضامن ہے ورنہ ملکوں کا حشر عراق اور افغانستان کی طرح ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا،

انہوں نے کہا کہ آج افغانستان میں جو افراتفری ہے یہ سب غیر منظم اور عوام کی حمایت سے عاری افغان فوج کی بدولت ہے، الحمداللہ پاک فوج کو اپنی عوام کی غیرمتزلزل حمایت ہے اور یہ حمایت پاک فوج کے جوانوں کے حوصلوں کو جلا بخشتی ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ خدانخواستہ اگر کبھی پاکستان پر کسی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاک فوج سے پہلے پاکستانی عوام دشمن کے سامنے کھڑی ہوگی، پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کی ضامن ہے اور وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ہر پاکستانی افواج پاکستان کا سپاہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں