سنگ جانی سیکٹر سی 16 کے علاقہ میں گیس کا مسلہ سنجیدگی کیساتھ حل کیا جائے، احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے
اسلام آباد،سنگجانی( بیورو رپورٹ )اہلیان سنگ جانی سیکٹر سی 16 کے علاقہ میں گیس کا مسلہ سنجیدگی کیساتھ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے میں اہل علاقہ نے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان سنگجانی سیکٹر سی 16 نے ہمیشہ اسد عمر کیساتھ ہر کام میں تعاون کیا ہے لیکن ہماری بنیادی ضروریات گیس سے متعلق اسد عمر نے ہمیشہ علاقہ عوام کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے جبکہ گیس 2016 سے منظور ہے با اثر افراد اس کے بیچ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور اسد عمر اس مسلے کو سنجیدگی سے حل نہیںکر رہے
اسد عمر نے اپنے حلقے کو بے یارومددگار چھوڑ دیا عوامی مطالبہ اسد عمر عوام میں آئیں عوامی مطالبات پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں معاشی خوشحالی لانے کے لیے زبانی بلند بانگ دعوے کرتے ہیں بیچ رکاوٹ ڈالنے والے کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔مرگلہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے دی جانے والی اپلیکیشن پر بھی اسد عمر وعدہ وفا نہ کر سکے جسکی وجہ سے علاقہ عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور حکومتی ادارے اس سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کر رہےتاکہ یہ سنگین مسلہ حل ہو سکے جو قابل مذمت ہے انہوںنے واضح کیا ہے کہ اسد عمر ہمارے ساتھ امتیازی سلوک بند کر کے ہماری گیس بحال کریں اور اس سلسلے میں جو بھی تعاون ہم سے درکار ہوگا وہ کرینگے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے ،