130

حضرت امام حسین نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا،فرخ حبیب

حضرت امام حسین نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا،فرخ حبیب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمان نواسہ رسول امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا،حضرت امام حسین نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا،نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں کو قیامت تک کیلئے زندہ کر دیا۔

یوم عاشور(10محرم الحرام )پراپنے ٹویٹ اور و بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواسہ رسولؐ نے کردار وعمل سے حق کی آواز بلند کرنا اور مظلوموں کو ظلم و جبر کیخلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ہے،واقعہ کربلا، حق و باطل اور سچ و جھوٹ کے درمیان ہونے والی وہ عظیم جنگ تھی، جس نے آج تک اپنا اثر نہیں کھویا،اسی عظیم قربانی کی بدولت آج اسلام زندہ اور پرچم اسلام سربلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایثار، اخوت، برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، شہدائے کربلا کا سفر، جرأت اور قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو حوصلہ اور ولولہ عطا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر ہمیں حقیقی معنوں میں حضرت امام حسین کی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں