امام عالی مقامؑ کے جانثار ساتھیوں کی ناموس رسالتﷺ کی خاطر عظیم قربانی پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے، فواد چوہدری 143

امام عالی مقامؑ کے جانثار ساتھیوں کی ناموس رسالتﷺ کی خاطر عظیم قربانی پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے، فواد چوہدری

امام عالی مقامؑ کے جانثار ساتھیوں کی ناموس رسالتﷺ کی خاطر عظیم قربانی پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یوم عاشور امت مسلمہ سمیت اہل پاکستان کو حسینیت کے پیغام اور اس کے تاریخ ساز کردار کی یاد دلاتا ہے۔

نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظیم قربانی نے اسلام کو سر بلند کیا، شہیدان کربلا نے حق و صداقت کی راہ میں جانثاری کی عظیم تاریخ رقم کی۔

جمعرات کو یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ امام عالی مقامؑ کے جانثار ساتھیوں کی ناموس رسالتﷺ کی خاطر عظیم قربانی پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور حق و صداقت کی سرفرازی کا دن اور اس کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں امام عالی مقام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اعلیٰ مقاصد، استقامت اور حق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں