حضرت امام حسینؑ نے بہادری اور شجاعت کی داستان رقم کی ،وزیر خارجہ
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ نے بہادری اور شجاعت کی داستان رقم کی ۔
جمعرات کو یوم عاشور کے موقع اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ کا پیغام انسانیت کے لئے حوصلہ افزائی کا سبب ہے ۔
امام حسین ؑ نے ظلم کے خلاف مزاحمت کاعلم بلند کر کے شجاعت اور بہادری اصول وضع کئے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ کے کردار اور عزم و ہمت سے مشکل حالات میں سبق حاصل کیاجا سکتا ہے۔
وزیر خارجہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے کردار ، ایمان اور ہمت سے حضرت امام حسین ؑ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرتےہوئے تمام مشکلات میں کامیاب کرے۔