Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم عمران خان (کل)”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں توسیع کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان (کل)”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں توسیع کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان (کل)”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں توسیع کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان (کل)”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں توسیع کا اعلان کریں گے

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں (کل) جمعہ کو توسیع کا اعلان کریں گے، وزیراعظم ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کیلئے خوراک کے4 ٹرکوں کا بھی افتتاح کریں گے، وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک ظہیر عباس کھوکھر وزیراعظم کو پروگرام میں توسیع کے بارے میں بریفنگ دینگے۔ احساس پروگرام کے تحت 5 شہروں میں 12 ٹرکوں کے ذریعے مستحقین کو دو وقت کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

پروگرام کے تجربے کو اب وسعت دے کر مزید7 شہروں میں پھیلایا جائے گا جن میں ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور بھی شامل ہیں، 4 مزید ٹرکوں کی شمولیت کے بعد اس منصوبے میں شامل ٹرکوں کی تعداد 16ہوجائے گی۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ اس سال اکتوبر تک ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کو چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان تک توسیع دی جائے گی جبکہ خوراک کی گاڑیوں کی تعداد 40 تک پہنچ جائے گی۔”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا مقصد مزدوروں اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کو مفت خوراک کی فراہمی ہے۔

غریب طبقے کو مفت خوراک کی فراہمی سے انہیں اپنی روزانہ کی کمائی بچا کر اسے اپنے اہل خانہ پر خرچ کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک ٹرک کے ذریعے روزانہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار مستحق افراد کو مخصوص مقامات پر خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ مستحق لوگوں کو ہفتے کے ساتوں دن اور سال کے 365 دن دو وقت کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے ٹرکوں کے باورچی خانے کھانا پکانے کے محفوظ سازو سامان سے لیس ہیں، ٹرک کے کچن سے کھانا تیار کر کے اسے محفوظ طریقے سے مستحق افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور اسلام آباد میں اب تک 8 لاکھ 31 ہزار 625 خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ سال رواں کے آغاز میں وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ سال 2021ء میں ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی شخص بھوکا نہ سوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس مقصد کیلئے 10 مارچ کو ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جس کا مقصد راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں کے مستحقین کو مفت کھانے کی فراہمی تھی۔

اس تجربے کی بنیاد پر اب اس پروگرام کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کیا جا رہا ہے۔ احساس پروگرام کی نگرانی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹرکوں کے آپریشنز کے ذمہ داری پاکستان بیت المال خوراک کی ہے جبکہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ذمے خوراک کی فراہمی ہے۔ پروگرام کو وسعت دینے کی خاطر لوگوں کے عطیات کیلئے وزیراعظم نے ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے فنڈ” قائم کردیا ہے۔ ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کیلئے عوام اپنے عطیات نقد یا کراس چیک کے ذریعے کمرشل بینکوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

عطیات سٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ملک بھر کے 15 شہروں میں فیلڈ آفسز میں بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے عطیات پاکستان کے کسی بھی کمرشل بینک میں بینکوں کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے دیئے گئے اکائونٹس میں بھیج سکتے ہیں۔ احساس پروگرام عطیات کیلئے فنڈز کی مینجمنٹ کا طریقہ کار پاورٹی ایلویشن اینڈ سوشل سیفٹی ڈویژن وضع کررہا ہے تاکہ فنڈز کے استعمال میں شفافیت رکھی جاسکے۔

Exit mobile version