ریسکیو1122 نے ضلع بھر میں 1336 اعزاداروں بروقت مدد فراہم کی
خانیوال(سعید احمد بھٹی) 10 محرم الحرام کے موقع پر ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں 1336 عزاداروں کو بروقت مدد فراہم کی ۔ جن میں 1328 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد جبکہ 8 افراد کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو 1122 نے خانیوال , میاں چنوں , کبیروالا اور جہانیاں میں ریسکیو ایمبولینسز, فائیکل وہیکلز , ریسکیو سکاؤٹس اور ریسکیو جوانوں نے اپنے فرائض سر انجام دئیے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے ریسکیوسیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا کے ہمراہ ریسکیو جوانوں کی جانب سے عزاداروں کو دی جانے والی میڈیکل سہولیات کا جائزہ لیا۔
میاں چنوں ریسکیو سیفٹی آفیسر سہیل اختر کی نگرانی میں عزاداروں کو بروقت بہترین میڈکل سہولیات فراہم کی گئ اسی طرح کبیروالا میں ریسکیو سیفٹی آفیسر تنویر سبزواری اور جہانیاں میں ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد ندیم کی جانب عزادروں کو بروقت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود نے عزاداروں کو بروقت اور بہترین سروس فراہم کرنے پر ریسکیو آفیسرز اور ریسکیو جوانوں کو شاباش دی۔