Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند میں تمام تھانوں کے ریکارڈ کو ازسرنو درست طور پر تیار کرنے پر کام تیزی سے جاری

ضلع مہمند میں تمام تھانوں کے ریکارڈ کو ازسرنو درست طور پر تیار کرنے پر کام تیزی سے جاری

ضلع مہمند میں تمام تھانوں کے ریکارڈ کو ازسرنو درست طور پر تیار کرنے پر کام تیزی سے جاری

ضلع مہمند میں تمام تھانوں کے ریکارڈ کو ازسرنو درست طور پر تیار کرنے پر کام تیزی سے جاری

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق اور ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کے احکامات کے تحت ضلع مہمند میں تمام تھانوں کے ریکارڈ کو ازسرنو درست طور پر تیار کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔گزشتہ روز ایس پی انویسٹیگیشن روخان زیب خان نے تھانہ بائیزئی اور تھانہ لکڑو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں تھانوں کے DSP’S ، SHO’S اور دیگر اہلکار و سٹاف بھی موجود تھی۔
وزٹ کے دوران ایس پی انویسٹیگیشن روخان زیب خان نے دونوں تھانوں کے ریکارڈ کو تفصیلن چیک کیا جو کہ پہلے سے بہت بہتر پایا۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن نے دونوں تھانوں کے ریکارڈ کو درست کرنے والے تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ پولیس افسران کے ٹیم ورک کو سراہا۔ دونوں تھانوں کے پولیس افسران کے ٹیم نے ایس پی انویسٹیگیشن کو یقین دلایا کہ آئندہ چند دنوں میں تمام ریکارڈ تھانہ جس کو نئے سرے سے درست کرنے کے لئے ڈی پی او مہمند کے خصوصی ہدایات پر چند دن پہلے کام شروع کیا تھا، مکمل کرلیں گے۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن نے دونوں تھانوں کے تمام پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی

اور ان کو ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق اور ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کے ویژن کے مطابق اپنے اندر ڈسپلن قائم کرنے ، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مل کر دل جوئی اور پیشہ ورانہ انداز سے کام کریں اور اپنے کام و عوام سے اچھے برتاؤ کے اعلی معیار کے بدولت ضلع مہمند پولیس کے امیج کو بہتر کریں اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن روخان زیب خان نے تمام پولیس افسران کے مسائل سے سن ک نوٹ کیے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ڈی پی او مہمند کے خدمت میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Exit mobile version